Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

علی پور: ایم ڈبلیو ایم کیجانب سے میلاد النبی (ص) کے جلوسوں کا شاندار استقبال

ملک کے دیگر شہروں کی طرح علی پور میں بھی مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے عید میلادالنبی (ص) کے موقع پر اہلسنت برادران کے جلوسوں کا استقبال کیا گیا، اس موقع پر ضلعی سیکریٹری جنرل سید رضوان کاظمی، شاکر حسین کاظمی، سردار وسیم عباس اور دیگر موجود تھے۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے میلاد کے جلوس کو خوش آمدید کہا اور اُن پر پھول بھی برسائے۔ ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سیکریٹری جنرل سید رضوان کاظمی کا کہنا تھا کہ میلاد النبی (ص) کے جلوس شیعہ سنی وحدت کے مظہر ہیں، ملک بھر میں اتحاد بین المسلمین کا شاندار مظاہرہ تکفیریوں کی موت کا باعث بنے گا۔
ہفتہ وحدت ایک نعمت ہے، اس ہفتے بین المسالک ہم آہنگی کے حوالے سے کام کی اشد ضرورت ہے، علمائے کرام کے ساتھ ساتھ عام عوام میں شیعہ سنی اتحاد کا مظاہرہ وقت کی اہم ضرورت ہے، محرم الحرام میں اہل تشیع کے جلوسوں میں سبیل کا اہتمام کرنا اور ربیع الاول کے جلوسوں مین اہل تشیع کی جانب سے استقبالیہ کیمپ اور لنگر نیاز کا اہتمام قربتوں کا ذریعہ قرار پائے گا۔ واضح رہے کہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر میں اہلسنت برادران کے جلوسوں کا شاندار استقبال کیا گیا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular