فجیرہ کے قریب دھماکا، جانی نقصان نہیں ہوا،ایران پرالزام
دبئی (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارا ت کے ساحل پر اسرائیلی کمپنی کے بحری جہاز پر حملہ کیا گیا، جہاز پر حملے کے بعد زوردار دھماکا ہوا، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اسرائیلی حکام حسب عادت اس کا ذمہ دارایران کو قرار دیا ہے،اسرائیلی چینل 12نے رپورٹ دی کہ جہا ز کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا تاہم اسرائیل وزار ت دفاع کی جانب سے حملے کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیاہے،میری ٹائم سیکیورٹی کے مطابق جہاز کو فجیرا بندرگاہ کے قریب نشانہ بنایا گیا،اس سے پہلے6 اپریل کو ایران کے ساویز نامی تجارتی بحری جہاز میں بحیرہ احمر میں جیبوتی کے ساحل کے قریب ایک دھماکہ ہوا تھا جس سے اسے معمولی سا نقصان پہنچاتھا،نیویارک ٹائمز کے مطابق اسرائیل نے ایران کے اس بحری جہاز پر حملے کے سلسلے میں واشنگٹن کو مطلع کیا تھا، ایران کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ اس بات میں ذرہ برابر بھی شک نہیں کرنا چاہیے کہ ایران، بحیرہ احمر میں اپنے بحری جہاز پر ہونے والے حملے کا جواب دے گا۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- عرب امارا ت کے ساحل پر اسرائیلی بحری جہاز پر…
عرب امارا ت کے ساحل پر اسرائیلی بحری جہاز پر حملہ
-
Ilyas - اپریل 15, 2021
- بین الاقوامی خبریں
- 13
- 0 minute read


































