
بغداد : عراق کے شہر الناصریہ میں واقع امام حسین اسپتال میں آگ لگنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 92 ہوگئی ہے جبکہ درجنوں زخمیوں میں سے کئی کی حالت نازک ہے، جس کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ ہے، اسپتال میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لیے مختص تنہائی مرکز میں آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے آگ لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی، مرنے والے 39 افراد کی شناخت کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں، ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا کہ آگ اس وقت شروع ہوئی جب ناقص وائرنگ سے چنگاریاں نکلیں اور آکسیجن سلینڈر تک گئیں اور وہ پھٹ گئے، وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے واقعہ کو تمام عراقیوں کے شعور کا گہرا زخم قرار دیا۔


































