اشرف غنی کی قانونی حیثیت ہے اور نہ وہ پیشکش کے مجاز، ترجمان عبداللہ عبداللہ
کابل (نیوز ڈیسک) افغانستان میں صدارت کے دعوے داروں کے درمیان اختلافات بدستور باقی ہیں اور عبداللہ عبداللہ نے اشرف غنی کی پیشکش مسترد کردی ہے،اشرف غنی نے افغان پارلیمنٹ کے ارکان کے ساتھ ملاقات میں عبداللہ عبداللہ سے کہا تھا کہ وہ ملک کی اعلی امن کونسل کی صدارت سنبھال لیں، اشرف غنی نے افغانستان کی موجودہ صورتحال اور کورونا کے بحران کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دو سر والی حکومت ملکی انتظام، امن اور بحران کے بارے میں فیصلے نہیں کر سکتی، لہذا ہمیں اتحاد کے ذریعے معاملات کو آگے بڑھانا ہو گا، عبداللہ عبداللہ کی انتخابی ٹیم کے ایک رکن نور رحمان اخلاقی نے کہا ہے کہ اشرف غنی کی پیشکش قابل قبول نہیں، اشرف غنی کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے اور وہ ایسی کوئی بھی پیشکش کرنے کے مجاز نہیں۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- عبداللہ عبداللہ نے اشرف غنی کی نئی پیشکش بھی مسترد…
عبداللہ عبداللہ نے اشرف غنی کی نئی پیشکش بھی مسترد کردی
-
Ilyas - اپریل 10, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 14
- 0 minute read


































