
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نائن الیون کے بعد دہشتگردی کواسلام سے جوڑا گیا، وزیراعظم نے کینیڈین ٹی وی چینل کوانٹرویو میں کہا کہ عالمی برادری نفرت انگیزمواد اور انتہاپسندی روکنے کے اقدامات کرے، نفرت انگیزویب سائٹس انسانوں میں نفرت پیداکرتی ہیں، اسلاموفوبیا کے باعث مغرب میں مسلمانوں کونشانہ بنایاجارہاہے، نفرت آمیزویب سائٹس کےخلاف ایکشن لیناچاہئے، مغربی ممالک میں اسلاموفوبیا بڑھتاجارہا ہے،عمران خان نے کہا کہ کینیڈامیں پاکستان نژاد خاندان کے قتل پرعوام حیران ہیں، کینیڈاکے وزیراعظم سے یہ معاملہ اٹھایا،وہ آن لائن نفرت سے لڑنے کی اہمیت کوسمجھتےہیں.


































