
کابل : افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری ہے، طالبان نےصوبہ پکتیا کے ضلع خوش آمند پر بھی قبضہ کرلیا، ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹویٹ کیا کہ پکتیا کے ضلع خوش آمند پر قبضہ کے دوران لڑائی میں کابل انتظامیہ کے متعدد فوجی مارے گئے ، بھاری تعداد میں اسلحہ اور فوجی گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں ہیں، ادھر سابق نائب صدر رشید دوستم نے ترکی سے واپس آنے کا اعلان کر دیا، سابق نائب صدر رشید دوستم نے طالبان کے کنٹرول میں لئےگئے اضلاع کے حوالے سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔


































