
لاہور: مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی سے وکلا کے وفد نے لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں متحدہ علماء بورڈ اور دوسری سرکاری کمیٹیوں میں شیعہ نمائندوں کی تعداد میں کی گئی کمی اور امتیازی سلوک سے متعلق قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ملاقات میں محکمہ اوقاف کے ذمہ داران کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ علامہ عبدالخالق اسدی نے وکلاء رہنماؤں کو محکمہ اوقاف کے امتیازی سلوک کے حوالے سے آگاہ کیا۔ علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ اداروں میں امتیازی سلوک کسی طور برداشت نہیں کیا جائے گا، بیوروکریسی پنجاب بھر میں اہل تشیع کیساتھ امتیازی سلوک روا رکھے ہوئے ہے جس کی کسی طور اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اور بیوروکریسی کے اس امتیازی سلوک کیخلاف پُرامن احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔


































