Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

شاہ اور شیخ ایک پیج پر

امام کعبہ عبدالرحمٰن السدیس نے مسجد الحرام میں اپنے خطبہ جمعہ میں کہا ہے کہ لوگ انفرادی اور عالمی تعلقات میں قلبی عقیدے اور عملی رویئے کو صحیح طریقے سے سمجھ نہیں پاتے۔ انھوں نے کہا کہ کسی غیر مسلمان سے محبت نہ کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اس کے ساتھ اچھا رویہ اختیار نہ کیا جائے اور دین اسلام کی طرف اس کی رہنمائی کے لیے اس کی دلجوئی نہ کی جائے۔ امام کعبہ نے کہا کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بھی یہودیوں کے ساتھ اچھا برتاو ¿ کرتے تھے۔ امام کعبہ کے اس بیان پر تند و تیز بحثیں شروع ہوگئی ہیں، کیونکہ یہ بیان ایسے عالم میں دیا گیا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی بحالی کی خبریں عالمی اور علاقائی میڈیا کا اہم موضوع ہیں۔عبدالرحمن السدیس نے جمعے کے خطبے میں کچھ ایسی باتیں کہہ دیں، جن کی وجہ سے سوشل میڈیا پر لوگ بہت زیادہ برہم ہیں اور ان کی باتوں کو ریاض اور تل ابیب کے درمیان تعلقات کی استواری کی راہ ہموار کرنے کی کوشش بتا رہے ہیں۔ ان کے خطبہ جمعہ کے ایک حصے پر، جس میں یہودیوں کے ساتھ تعاون اور لین دین کی بات کی گئی ہے، بہت زیادہ سوالات اٹھائے جا رہے ہیں اور ان کی بہت زیادہ لعن طعن ہو رہی ہے۔سعودی عرب کی تاریخ سے آگاہ افراد اچھی طرح جانتے ہیں کہ سعودی عرب میں آل سعود اور آل شیخ یعنی حکمرانوں اور ملاﺅں کا دیرینہ گٹھ جوڑ ہے اور دونوں ہمیشہ ایک پیج پر ہوتے ہیں، موجود صورت حال میں امام کعبہ کا یہ مشکوک بیان بھی اس موقف کی طرف سعودی عوام کو لے جانا چاہتا ہے، جس کی منصوبہ بندی بن سلمان اور ٹرمپ کے داماد کشنر نے غاصب اسرائیل کی حمایت کے حوالے سے کر رکھی ہے۔ علامہ اقبالؒ نے کئی سال پہلے اپنے اشعار میں اسی طرف اشارہ کیا تھا
سب اپنے بنائے ہوئے زنداں میں ہیں محبوس
خاور کے ثوابت ہوں کہ افرنگ کے سیار
پیران کلیسا ہوں کہ شیخان حرم ہوں
نے جدت گفتار ہے، نے جدت کردار

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular