
تہران : ولی امر مسلمین آیت اللہ خامنہ ای نے شام کے مہاجر کیمپوں میں آباد فلسطینیوں کے پیغامات پر اظہار تشکر کیا ہے، ولی امرمسلمین کے دفتر میں شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ حجتہ الاسلام محسن قمی نے فلسطین و ایران دوستی کی انجمن کے صدر محمد البحیصی کے نام مراسلے میں رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے فلسطینی مہاجرین کا شکریہ ادا کیا اور سیف القدس کارروائی کو استقامتی محاذ کی بھرپور طاقت کی ایک چھوٹی سی جھلک قراردیا، بیان میں فلسطینیوں کے اتحاد ویکجہتی اور استقامت و پائیداری کی قدردانی کے ضمن میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کی نسل پرستی اور طاقت کے مظاہرے کا دور گزر گیا اوراب فلسطین کی آزادی اور قدس شریف کی غاصبوں کے چنگل سے رہائی کی باری ہے۔


































