Sat Oct 10, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں کیخلاف سی ٹی ڈی ایکشن لے گی

پنجاب حکومت نے سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت اور فرقہ واریت پھیلانے والوں کیخلاف شکنجہ سخت کر دیا۔ حکومت نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو کارروائی کے اختیارات سونپ دیئے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں مقدمات درج ہونے لگے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کو فروغ دینے والوں کیخلاف پہلے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کارروائی کرتا تھا، تاہم ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہ کیے جا سکے، سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت کے ہزاروں پیجیز چل رہے تھے۔
پولیس کی جانب سے ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے سی ٹی ڈی کو اختیارات دینے کی استدعا کی گئی جس کو حکومت نے منظور کر لیا۔ اب سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں کیخلاف سی ٹی ڈی انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرے گی۔ سی ٹی ڈی نے حکومتی احکامات کے بعد مقدمات کا اندراج شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ پنجاب کابینہ نے سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کو روکنے کیلئے سی ٹی ڈی کو اختیارات دینے کی منظوری دی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular