
دمام : سعودی حکام نے ایک اور شیعہ عالم دین شیخ مجتبیٰ النمر کو گرفتار کرلیا ۔ وہ علوم دینیہ کے حصول کی خاطر ایران کے مقدس شہر قم میں مقیم ہیں اور 6 جون کو تہران سے دمام پہنچے تھے جہاں انہیں ائرپورٹ سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ وہ سعودی عرب کے جید عالم دین النمرشیخ عبد اللہ النمر کے صاحبزادے ہیں۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے ایک ہفتے تک غیرقانونی قید میں رکھنے کے بعد 14 جون کو ان کی گرفتاری ظاہر کردی۔


































