Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

سانحہ نارووال، ایس ایچ او معطل، گرفتار خواتین رہا

سانحہ نارووال کے ذمہ دار ایس ایچ او ریاض تاثیر چیمہ کو معطل کر دیا گیا جبکہ گرفتار ہونیوالی تمام خواتین کو بھی رہا کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ڈی پی او نارووال ذوالفقار احمد نے شکایات موصول ہونے پر ڈی ایس پی نارووال کو واقعہ کی انکوائری کا حکم دیا تھا۔ ڈی ایس پی نے ایس ایچ او کی موجودگی میں واقعہ کی انکوائری کی، جس میں ایس ایچ او نارووال سٹی ریاض تاثیر چیمہ کیخلاف اختیارات کا ناجائز استعمال، خواتین کیساتھ بدتمیزی سمیت دیگر الزامات ثابت ہوگئے، جس پر ڈی ایس پی نے ڈی پی او کو رپورٹ بھیج دی، جس پر ڈی پی او ذوالفقار احمد نے ایس ایچ او کو معطل کر دیا ہے جبکہ گرفتار ہونیوالی خواتین کو بھی رہا کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اربعین کے موقع پر خواتین کیخلاف اربعین واک کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا اور پولیس نے ایس ایچ او کی قیادت میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے متعدد خواتین کو گرفتار کر لیا تھا جبکہ 25 سے زائد خواتین اور بچے زخمی بھی ہوگئے تھے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular