
لاہور: قائد تحریک منہاج القرآن علامہ طاہرالقادری نے شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 7ویں برسی پر اظہار یکجہتی کیلئے نکالی گئی ریلی سے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ قاتلوں کے دور حکومت کی طرح مظلوم آج بھی انصاف سے محروم ہیں, سانحہ کے ماسٹر مائنڈ میاں نواز شریف کو شاید اپنی زندگی میں وطن کی سرزمین پر قدم رکھنا نصیب نہ ہوگا اشرافیہ نشان عبرت بن گئی ہے شہباز شریف ملزم کے طور پر ضمانت کی رہائی کے ساتھ زندگی بسر کررہے ہیں۔ ایک ظلم 17 جون 2014 ء کو ہوا تھا اور ایک ظلم آج ناانصافی کی صورت میں ہورہا ہے، عوامی تحریک کی ریلی میں ویمن لیگ، ایم ایس ایم، یوتھ لیگ سمیت ہزاروں مرد و خواتین کارکنان و قائدین نے شرکت کی.


































