Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

دنیا بھر میں مسلمان اجتماعات سے گریز کریں،ماہ رمضان میں نماز گھر ہی میں ادا کریں،علماء کونسل سعودی عرب

مسجد نبوی اور مسجد الحرام میں اعتکاف اور افطار پر پابندی،دونوں مساجد میں نماز تراویح کو 20کے بجائے 10رکعتوں تک محدود کردیا گیا عام افراد پر پابندی، مساجد کی انتظامیہ اور خادمین شریک ہوں گے، دونوں مقدس مقامات پر افطار دستر خوان پر پابندی عائد رہے گی
ریاض (نیوز ڈیسک) مسجد نبوی اور مسجد الحرام میں اعتکاف اور افطار دستر خوان پر پابندی عائد کردی گئی جبکہ نماز تراویح کو 20کے بجائے 10رکعتوں تک محدود کردیا گیا، جس میں مساجد کی انتظامیہ اور خادمین شریک ہوں گے،دونوں مساجد کے نگران ادارے کے سربراہ اور امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے ایک بیان میں کہی، بیان کے مطابق لوگوں کے دونوں مساجد میں نماز اور تراویح پڑھنے پر پابندی رہے گی جبکہ عمرہ کی ادائیگی پر بھی پابندی برقرار رکھی گئی ہے، دونوں مقدس مقامات پر افطار دستر خوان پر پابندی عائد رہے گی، اس کے بجائے افطار ٹوکری تقسیم کی جائے گی، ادھر سینئر علما کی کونسل نے تمام مسلمانوں سے کہا ہے کہ اگر ان کے ممالک میں کورونا وائرس سے بچاو کیلئے سماجی فاصلے کی تجویز دی گئی ہے تو ماہِ رمضان کے دوران وہ گھر میں ہی نماز پڑھیں، مسلمان تمام اجتماعات سے گریز کریں کیونکہ یہ وائرس کے پھیلاو کی مرکزی وجہ ہیں، یاد رکھیں کہ لوگوں کی زندگیاں بچانا ایک عظیم عمل ہے جو آپ کو خدا کے قریب لاتا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular