Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

دفاع وطن کیلئے تمام طبقات کو متحد ہونا ہوگا، علامہ ساجد نقوی

قوم کو تفرقہ میں ڈال کر، مختلف ایشوز پر منقسم کرکے ملک کو کھوکھلا کرنے کی سازشیں ہورہی ہیں جس کا تدارک ضروری ہے۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے 6ستمبر یوم دفاع کے موقع پر بیان میں کہا ہے کہ اس وقت پاکستان داخلی اور خارجی لحاظ سے شدید مشکلات سے دوچار ہے۔علامہ نے تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی سرحدوں کی حفاظت اور دفاع وطن کے لئے ملک کے تمام طبقات کو متحد ہوکر یک آواز ہونا ہوگا۔
علامہ سید ساجد نقوی کا کہنا ہے کہ ایک طرف سرحدوں پر صرف بھارت جارحیت دکھارہا ہے تو دوسری طرف ملک کے اندر ملک دشمن سفاک عناصر فرقہ واریت اوربدامنی پھیلانے میں سرگرم عمل ہیں،قوم کو تفرقہ میں ڈال کر ، مختلف ایشوز پر منقسم کرکے ملک کو کھوکھلا کرنے کی سازشیں ہورہی ہے جس کا تدارک ضروری ہے۔
علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ ملکی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں، موجودہ حالات میں حکمرانوں کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ ملک میں موجود بحرانوں کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں کسی دوسرے ملک کی پراکسی بننے کی باتیں کی جارہی ہیں ہمیں ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے تمام سازشوں کو ناکام اور ملکی سلامتی ‘ قومی یکجہتی کو مقدم خیال کرتے ہوئے ملک کی سرحدوں کے دفاع اور ملک کے اندر سلامتی کو باہم متحدہوکر یقینی بنایا جائے‘ عوام کو امن و سکون کی فراہمی‘ انکے حقوق اور شہری آزادیوں کے تحفظ کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔
علامہ ساجد نقوی نے دفاع پاکستان کی جنگ میں شہید ہونے والے تمام شہداءکو خراج عقیدت اورتمام غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاکستانی عوام سے اپیل کی کہ اپنے اندر وحدت و اتحاد پیدا کریں اور ہر قسم کے فروعی ،گروہی اور ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر اسلام اور پاکستان کو اپنی پہلی ترجیح قرار دے کر خدمت کا عہد کریں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular