کونسل ممبران کو اب بھی ناکام ایران فوبیا منصوبے میں دلچسبی ہے
تہران (نیوز ڈیسک) ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے خلیج فارس تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ کے 147 ویں اجلاس کے بیان پر اپنے رد عمل کا اظہار کردیا،سعید خطیب زادہ نے کہا کہ اس اجلاس کے اعلامیہ میں پچھلے اجلاسوں کی طرح، تبدیلیوں کے حقیقت پسندانہ ادراک کا فقدان ہے اور یہ اس کونسل کے دوسرے ممالک پر سعودی حکومت کی ضد اور سیاسی دباو کے تسلسل میں ہے، کونسل کے کچھ ممبران کو سعودی حکومت کے دباو میں اب بھی ناکام ایران فوبیا منصوبے میں دلچسبی ہے ، سعودی حکومت، خلیج فارس تعاون کونسل اور اس کی میٹنگوں کو یرغمال بناکر ان پر اپنے تباہ کن نظریات مسلط کرکے خطے میں نفرت اور تشدد کو فروغ دیتا ہے، کونسل سے بنیادی طور پر غیر متعلقہ معاملات کو شامل کرنے کی کوششوں سے کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- خلیج تعاون کونسل سعودیہ کی یرغمال بنی ہوئی ہے،ایران
خلیج تعاون کونسل سعودیہ کی یرغمال بنی ہوئی ہے،ایران
-
Ilyas - مارچ 24, 2021
- بین الاقوامی خبریں
- 20
- 0 minute read


































