
حزب اللہ نے بلیو لائن پر فوجی تنصیبات کا انتظام سنبھال رکھا ہے، وہ باقاعدگی سے گشت اور اسرائیلی فوجی سرگرمیوں کی معلومات جمع کرتی ہے،اسرائیلی سفیر
حزب اللہ اور اس کی فوجی سرگرمیوں کو مسلسل مضبوط بنانے کے سنگین نتائج نکلیں گے، اقوام متحدہ حزب اللہ پر دباوئ بڑھائے،اسرائیلی سفیر کا سلامتی کونسل کو خط
نیویارک(نیوز ڈیسک) حزب اللہ کی طاقت سے خوفزدہ اسرائیل نے اقوام متحدہ میں واویلا شروع کردیا، اقوام متحدہ میں صیہونی سفارت کار گیلڈ ایردان نے سلامتی کونسل کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ حزب اللہ پر دباو بڑھائے،خط میں حزب اللہ کی فوجی صلاحیت کا اعتراف کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ اور اس کی فوجی سرگرمیوں کو مسلسل مضبوط بنانے کے سنگین نتائج نکلیں گے، جس میں دونوں فریقوں کے درمیان بڑے پیمانے پر دشمنیوں کا دوبارہ آغاز بھی شامل ہے،صیہونی سفارتکار نے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے اور لبنان فلسطین سرحد پر اقوام متحدہ کے امن مشن کو مضبوط بنانے کا مطالبہ کیا، صیہونی سفارت کار نے حزب اللہ کی طاقت کا اعتراف کرتے ہوئے مزید کہا کہ حزب اللہ نے بلیو لائن کے ساتھ ساتھ وسیع پیمانے پر فوجی تنصیبات اور پوزیشنوں کا انتظام سنبھال رکھا ہے، وہ باقاعدگی سے علاقے میں گشت کرتی ہے اور اسرائیلی فوجی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات جمع کرتی ہے۔


































