حکومت مجوزہ آرڈیننس میں تجویز کردہ سزائیںقرآنی حکم کے مطابق کرے ، خطبہ جمعہ
لاہور (پ ر )وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدرآیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ جنسی جرائم پرطویل قید اور مرد کو ناکارہ بنانے کی سزا غیر اسلامی ہے۔ قرآن میں واضح طور پر بدکاری کرنے والے مرد ، عورت کو عام اجتماع میں سو، سو کوڑے مارنے کا حکم ہے ۔ زنا بالجبر کی صورت میں فقط مرد کو دو سو کوڑے مارے جائیں گے۔اسی طرح زنا کرنے والے کو ” رجم“ کی سزا کا حکم بھی ہے جس میں اسے کمر تک زمین میں گاڑ کر پتھر مارے جاتے ہیں۔ حکومت کی جانب سے مجوزہ آرڈیننس میں تجویز کردہ سزائیںقرآنی احکام پر عمل کی بجائے مغرب کی خوشنودی ہے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قرآن اور اپنے اہل بیتؑ،دونوں سے متمَسّک رہنے کا حکم فرمایا تھا۔ فقط ایک سے تعلق رکھنا اور دوسرے کو نظر انداز کرنا درحقیقت دونوں کو چھوڑ دینا ہے جس کا نتیجہ اُخروی ناکامی ہے۔ علی مسجد جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاﺅن میں خطبہ جمعہ میں حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ 200 سال کی غلامی کے نتیجے میں مسلمانوں کی فکر اب تک غلام ہے


































