
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہر بندہ توہین رسالت(ص) کا پہرہ دار ہے لیکن پاکستان کے اندر توہین مذہب اور توہین رسالت کاغلط استعمال کرنے نہیں دیں گے، اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بچیوں کو تعلیم اور وراثت سے محروم رکھنے کا اسلام سے تعلق نہیں ہے، بیٹی، بیوی اور بہن کو تعلیم سے روکنا جہالت ہے، اس کا اسلام سے تعلق نہیں ہے، پاکستان نے دہشتگردی اور انتہاپسندی کے آگے ہتھیار نہیں ڈالے، پاکستان نے دہشتگردی میں 80 ہزار جانوں کی قربانی دی، ان کا کہنا تھا کہ یورپ میں اسلامو فوبیا بڑھ رہا ہے اور سب سے بڑی دہشتگردی یہ ہے کہ دہشتگردی کو اسلام سے جوڑ دیا جائے۔


































