
بچے کی نظر میں بہترین کھیل وہ چیز ہے جس کا وہ خود انتخاب کرتا یا اسے خود بناتا ہے۔ علوم تربیتی کے ماہرین اور ماہر نفسیات بچے کو کھیل کے دوران آزاد چھوڑنے پر زور دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ جب بچے اپنے کاموں کے لیے خود ایک خاص کھیل کا انتخاب کریں تو اس میں رکاوٹ نہ بنیں کیونکہ بچوں کا اس پر مستقل عمل کرنا وہ بھی بغیر کسی رکاوٹ کے، بچوں کی شخصیت تشکیل دینے میں اہم عنصر کی حیثیت رکھتا ہے۔


































