
بوسنیا ہرزیگووینا کے صدر شفیق جعفرووچ 2 روزہ دورہ پر پاکستان پہنچ گئے۔ بوسنیا کے صدر شفیق جعفرووچ 17رکنی وفد کے ہمراہ استنبول سے اسلام آباد پہنچے ہیں۔ وہ وزیرِاعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ اپنے دورہ پاکستان کے دوران بوسنیا کے صدر، صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیرِ اعظم عمران خان سمیت اسپیکر اسد قیصر اور وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کریں گے۔


































