Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

بلوچستان حکومت نے آٹے پر سبسڈی جاری کر دی

صوبائی وزیر خوراک سردار عبدالرحمٰن کھیتران اور چیف سیکریٹری کیپٹن (ر) فضیل اصغر کی ہدایت پر عوام الناس کو مارکیٹ سے انتہائی سستے داموں آٹے کی فراہمی کا سلسلہ محکمہ خوراک کی جانب سے شروع کردیا گیا ہے، وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے 20کلو آٹے کی بوری عوام کو سبسڈی کے طورپر 930 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے، جس کا مارکیٹ میں ریٹ 1280روپے ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک کوئٹہ ڈویژن صلاح الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے سستے داموں آٹے کی فراہمی کا یہ خصوصی پیکج عوام کو سبسڈی اور ریلیف کی فراہمی ہے، محکمہ خوراک کی جانب سے مقامی فلور ملز کو ہدایات جاری کی گئی ہے جو کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں رعایتی بنیادوں پر آٹا عوام کو فراہم کررہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ جو لوگ مارکیٹ سے آٹا خریدنے کی اسطاعت نہیں رکھتے ان تک رعایتی بنیادوں پر آٹا فراہم کیا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آٹے کی کوالٹی چیک کرنے کے لیے باضابطہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو مقامی فلور ملز مالکان کے ساتھ ملکر شہر کے مختلف علاقوں میں سستے آٹا کی فراہمی کے لیے دورے کررہی ہیں۔ اس لیے عوام وزیراعلیٰ جام کمال اور صوبائی وزیر خوراک سردار عبدالرحمن کھیتران کی جانب سے شروع کی گئی آٹا سبسڈی پیکج کا خصوصی فائدہ اٹھائیں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں ڈائریکٹر جنرل خوراک کے دفتر سے براہ راست رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular