
مناما : بحرین کے عوام نے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر مظاہرہ کر کے سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے مظاہرے کے شرکاء نے آل خلیفہ حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور شہریوں اور اپنے حقوق کے لیے جدوجھد کرنے والوں کے خلاف تشدد اور دشمنانہ اقدامات سے باز رہنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے سیاسی قیدیوں کی گرفتاری کی مذمت کی اور جیلوں سے ان کی جلد سے جلد رہائی کا مطالبہ کیا شرکاء کا کہنا تھا کہ مطالبات کے حصول تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔


































