موضوع:طہارت
”اور اپنے لباس کو پاکیزہ رکھو“
(سورہ مدثر ،آیت۴)
بیٹا اسے ہاتھ نہ لگائیں!
گھروالے باغ میں بیٹھے کھانا کھانے میں مصروف تھے۔ ایک چھوٹا سا کتا ان کے پاس آیا۔
فرید کتے کی طرف گیا تاکہ اسے پیار بھی کرے اور کچھ غذا بھی اسے ڈال دے۔
کتے نے اس کا شکریہ ادا کرنے کے لئے زبان نکالی اور فرید کی شلوار اور جوتے کو چاٹنا شروع کردیا۔
بابا دور سے فرید کو دیکھ رہے تھے، اسے آواز دی اور کہا:
فرید بیٹا! کتے کو غذا دے دو لیکن خیال رکھو کہ اس کا بدن تم سے نہ لگے۔
بابا کیوں؟ آئیں دیکھیں کتنا لاڈ کررہا ہے اور مجھ سے کھیل بھی رہا ہے۔
باپ: میں جانتا ہوں لیکن کتا نجس جانور ہے۔ یعنی اگر اسے ہاتھ یا پیر لگاؤ گے یا یہ تمہارے لباس کو چاٹے تو لازمی اس جگہ کو دھو لو اور پاک کرو تاکہ نجاست دور ہو جائے۔
فرید:کیوں؟
کیونکہ ہم مسلمان ہیں اور ایسا کرنے کا حکم خدا نے دیا ہے۔
فرید: میں تھوڑا سا یہاں پر ٹھہر جاؤں اور اسے کھانادے دوں؟
ہاں حیوانوں کو کھانا دینا اچھا کام ہے لیکن ہاتھوں کو دھونا نہ بھولئے اور گھر میں اپنا لباس ایک طرف رکھیں تاکہ اسے اچھے طریقے سے دھویا جائے۔


































