Sat Oct 10, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

ایم ڈبلیوایم کا 21 جون کو پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کا اعلان

لاہور:مجلس وحدت مسلمین نے متحدہ علماء کونسل میں شعیہ ممبران کی تعداد دیگر مسالک کی تعداد کے برابر نہ کرنے پر21 جون کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کااعلان کردیا مسئلہ حل نہ ہونےپر 25 جون کو محکمہ اوقاف کے باہر دھرنا دیا جائے گا مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ احمد اقبال رضوی نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ احتجاج کے بعد بھی اگر حکومت سنجیدہ نہ ہوئی تو پورے ملک سے شعیان حیدر کرار لاہور کا رخ کریں گے انہوں نے کہا کہ متحدہ علماء بورڈ میں شعیہ مسلک کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے اس ملک کو افراتفری کا شکار کرنے کے لئے پاکستان میں مسلکی جنگ چھیڑی گئی ماضی کی حکومتوں کے بیرونی آقاؤں اور اقتدار کو طول دینے کے لئے ملک میں منافرت ایجاد کی گئی ملک میں گزشتہ 40 سالوں سے فرقہ واریت جاری ہے شعیان حیدر کرار کو دیوار سے لگایا گیااب پھر سے فرقہ واریت شروع ہوگئی ہے۔
گزشتہ سال عزاداری کو محدود کرنے کی سازش کی گئی, عزاداروں کو گرفتار کیا گیا ان کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کئے گئےعزاداری سید الشہداء ہماری عبادت ہے اس پر کوئی قدغن برداشت نہیں کر سکتے
حکومت کی ذمہ داری ہے کہ عزاداری کی حفاظت کرے نہ کہ رکاوٹیں کھڑی کریں. انہوں نے کہا کہ متحدہ علماء بورڈ میں ملت جعفریہ کے ممبر صرف پانچ ہیں جبکہ باقی مسالک کے ممبرز زیادہ ہیں پی ٹی آئی کی جانب سے بورڈمیں شعیان حیدر کرار کی تعداد نصف کردی گئی ہےیہ ملت جعفریہ کے ساتھ انتہائی ناروا سلوک ہے.

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular