18 اپریل تک ا سکول، یونیورسٹیاں اور تمام تر سماجی مقامات بند رہیں گے
تہران (نیوز ڈیسک) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ملک میں 11 اپریل سے کم خطرے والی اقتصادی سرگرمیاں بحال ہو جائیں گی، انھوں نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ کس قسم کی سرگرمیاں اس میں شامل ہوں گی، تاہم ملک میں ا سکول، یونیورسٹیاں اور تمام تر سماجی مقامات بند رہیں گے اور 18 اپریل تک شہروں کے درمیان سفر کرنے کی بھی ممانعت ہو گی،حفظان صحت کے اصولوں اور اقتصادی سرگرمیوں دونوں پر ایک ساتھ عمل کیا جا سکتا ہے، صدر حسن روحانی نے ایران کے مقدس مقامات اور زیارت گاہوں کو کھولے جانے کے بارے میں کہا کہ یہ مقدس مقامات اٹھارہ اپریل تک بند رہیں گے اور آئندہ اجلاس میں اس سلسلے میں فیصلہ کیا جائے گا۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- ایران:۱۱ اپریل سے کم خطرے والی اقتصادی سرگرمیاں بحال
ایران:۱۱ اپریل سے کم خطرے والی اقتصادی سرگرمیاں بحال
-
Ilyas - اپریل 10, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 8
- 0 minute read


































