کئی صوبوں نے کو بحران کو عبور کر لیا،صورتحال بہتری کی طرف گامزن ہے
تہران(نیوز ڈیسک) ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ملک میں کورونا وائرس کے خلاف مہم کو اطمینان بخش قرار دیا ہے، کابینہ کے اجلاس میں کورونا وائرس کے خلاف جاری ملک گیر مہم کے حوالے سے وزارت صحت کی مرتب کردہ رپورٹ کا جائزہ لیا گیا،صدر نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ کئی صوبوں نے کورونا کے بحران کو عبور کر لیا ہے اور صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے، دنیا کے مختلف ملکوں کی رپورٹوں اور اعداد و شمار کے موازنے سے پتہ چلتا ہے کہ ایران میں صورتحال کہیں زیادہ بہتر ہے،انہوں نے کہا کہ ایرانی ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے کوورنا سے ہلاکتوں میں کمی میں بنیادی کردار ادا کیا ہے جبکہ ہم اندرونی سطح پر میڈیکل سہولتیں اور آلات کی فراہمی میں کافی حد تک کامیاب رہے ہیں۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- ایران میں وبا کیخلاف مہم اطمینان بخش رہی،حسن روحانی
ایران میں وبا کیخلاف مہم اطمینان بخش رہی،حسن روحانی
-
Ilyas - اپریل 2, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 14
- 0 minute read


































