
اگر بچے کی انگلی پہ تھوڑا کٹ لگ جائے
تو والدین اسے گود میں لیتے ہیں، چپ کراتے ہیں، پٹی باندھتے ہیں۔ خلاصہ یہ کہ اپنے اس روتے ہوئے بچے کو خصوصی توجہ دیتے ہیں۔
کیا اس کا مطلب یہ ہوا کہ بچے کو جب بھی اپنے والدین کی توجہ پانی ہو، کسی بھی بہانے سے روتا ہوا انکی گود میں جائے؟؟
ہرگز نہیں۔۔!
والدین اپنے بچے کو خوش اور راضی دیکھ کر زیادہ خوش ہوتے ہیں۔
خدا بھی اسی طرح۔۔۔
ضروری نہیں خدا کے سامنے ہمیشہ اپنی ناداری کا ہی ذکر کیا جائے (البتہ اس بات میں کوئی مشکل نہیں)
لیکن خدا زیادہ خوش اس بات سے ہوتا ہے اپنے بندے کو راضی دیکھے۔


































