آنیوالے ہفتوں میں عملہ میں کمی کردی جائے گی، امریکی عہدیدار
بغداد (نیوز ڈیسک) امریکا نے ایران سے کشیدگی بڑھنے کے ساتھ عراق میں تعینات اپنا سفارتی عملہ احتیاطی تدابیر کے تحت کم کرنے کا فیصلہ کرلیا، ایک امریکی عہدیدار نے تصدیق کی کہ حکومت بغداد میں اپنے سفارتخانے سے کچھ عملہ واپس بلا رہی ہے ، یہ فیصلہ امریکاکی قومی سلامتی کونسل کی پالیسی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اسی ہفتے کیا گیا، عہدیدار نے یہ نہیں بتایا کہ آیا امریکا بغداد سے اپنا کتنا سفارتی عملہ واپس بلا رہا ہے ،امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ وہ پوری دنیا میں اپنے سفارتی عملہ میں ردو بدل کررہا ہے تاہم عراق سے فوجیوں کی واپسی پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- امریکا کا عراق میں سفارتی عملے میں کمی کا فیصلہ


































