ہم ان گروہوں کا مقابلہ کررہے ہیں جنہیں امریکی خفیہ اداروں نے بنایا، وہی انہیں چلارہے ہیں اور اسلحہ دے رہے ہیں تاکہ اسلامی ا فواج ختم ہوجائیں
استقامتی محاذ کے دشمنوں نے یمن، شام اورعراق میں خانہ جنگی کی صورتحال پیدا کررکھی ہے،لبنان کو بچانے کیلئے تمام آپشنز بروئے کا ر لائیں گے
بیروت (نیوز ڈیسک) حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ بعض عناصر لبنان کو خانہ جنگی کی آگ میں جھونکنا چاہتے ہیں، ہم ان گروہوں کا مقابلہ کررہے ہیں جنہیں امریکی خفیہ اداروں نے قائم کیا اور وہی ان دہشت گرد گروہوں کو چلارہے ہیں، ان کو اسلحہ فراہم کررہے ہیں تاکہ اسلامی ملکوں کی مسلح افواج ختم ہوجائیں، یوم الجریح کے موقع پر خطاب میں حسن نصراللہ نے القاعدہ اور امریکی خفیہ اداروں کے درمیان رابطوں کے انکشاف سے متعلق یمنیوں کے اقدام کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ ان دہشت گرد گروہوں کے بارے میں حقائق روزبروز آشکار ہوتے جارہے ہیں کہ کس نے ان گروہوں کو وجود بخشا اور کون ان کی حمایت کررہا ہے، یمن سے لے کر عراق اور شام تک ان دہشت گرد گروہوں کی پشت پر امریکی ہاتھ پوری طرح سے نمایاں نظرآرہا ہے، انہوں نے کہا کہ استقامتی محاذ کے دشمنوں اور ان کے حامیوں نے یمن، شام اورعراق میں خانہ جنگی کی صورتحال پیدا کررکھی ہے، اور وہ ایران اور لبنان میں بھی خانہ جنگی کرانا چاہتے تھے، لیکن ان کی یہ کوشش کامیاب نہیں ہوسکی، بعض خارجی اور داخلی عناصر لبنان کو خانہ جنگی کی آگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں اور اس مقصد کے حصول کے لئے وہ ایندھن کی تلاش میں ،حزب اللہ کو حکومت کی تشکیل کیلئے یا ملکی معاشی صورتحال کی بہتری کے رقم یا اسلحے کی ضرورت نہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ملک کے مسائل قانونی اورآئینی طریقے سے حل کئے جائیں لیکن اگر ملک سقوط کے دھانے پر پہنچتا ہے تو پھر ہمارے پاس بڑے اور اہم آپشن موجود ہیں اور اگرہمارے سامنے کوئی راستہ باقی نہیں بچا تو پھر ہم اپنے ملک و قوم کو بچانے کے لئے اپنے پیش نظر آپشنز کو بروئے کار لائیں گے،انہوں نے کہا کہ ہمارے جوانوں اور ان کے گھروالوں نے اس مقام اور راستے کا انتخاب کرلیا ہے جس پر انہیں چلنا چاہیے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- امریکا نے دہشت گرد گروہ مسلم افواج ختم کرنے کیلئے…
امریکا نے دہشت گرد گروہ مسلم افواج ختم کرنے کیلئے بنائے(سیدحسن نصراللہ )
-
Ilyas - مارچ 25, 2021
- بین الاقوامی خبریں
- 19
- 0 minute read


































