Sat Oct 10, 2026

ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل

روزانہ کی خبریں

امریکا نے ایران کی 3شخصیات اور 2 کمپنیوں سے پابندیاں ہٹا دیں

واشنگٹن : امریکا نے ایران کے 3 سابق عہدیداروں اور تیل اور اس سے متعلق کیمیکلز کا کاروبار کرنے والی2کمپنیوں سے پابندیاں ہٹا دی ہیں، امریکا نے اس کارروائی کو معمول کا اقدام قراردیا ہے، محکمہ خزانہ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ کا محکمہ خارجہ اوراس کا آفس آف دی فارن ایسٹس کنٹرول ایران کے تین سابق حکومتی عہدیداروں اور دو کمپنیوں پر سے پابندیاں ہٹا رہا ہے۔ بیان مزید کہا گیا ہے کہ یہ اقدام ایرانی اکائیوں کے رویے یا اسٹیٹس میں مصدقہ تبدیلی کا مظہر ہے اور ظاہر کرتا ہے کہ امریکا ایسی تبدیلیوں کی صورت میں پابندیاں ہٹانے کے لیے پرعزم ہے۔ ایران کی تینوں شخصیات نے ثبوت پیش کئے ہیں کہ اب ایران کے حکومتی اداروں میں ان کے پاس کوئی عہدہ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے بعد پابندیاں بحال رکھنے کی کوئی وجہ موجود نہیں تھی۔ان میں نیشنل ایرانین آئل کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر احمد غالبانی، ہانگ کانگ انٹر ٹریڈ کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر فراز بازرغان اور نفطران انٹر ٹریڈ کمپنی کی کمرشل ڈائریکٹر محمد معینی شامل ہیں۔ سی چارمنگ شپنگ کمپنی لمیٹڈ اور آگسنگ شپ مینیجمنٹ شنگھائی لمیٹڈ پر سے بھی بعض پابندیاں ہٹائی گئی ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular