
وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں آل پاکستان انصاف لائرز فورم کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علی(ع) کا قول ہے کہ کفر کا نظام چل سکتا ہے لیکن ناانصافی اور ظلم کا نظام نہیں چل سکتا۔ عمران خان نے امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کو ایک عظیم اور بے مثال قائد کے طور پر یاد کیا اور کہا کہ انھوں نے کبھی بھی عیش و عشرت کی زندگی نہیں گزاری اور ان کی شخصیت کا کسی بھی دوسرے شخص یا لیڈر سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ عمران خان نے کہا کہ امام خمینی نے حکومت چلانے کی روش، اسلامی اقدار پر استوار رکھی تھی۔ عمران خان نے امام خمینی (رح) کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب ان کا انتقال ہوا تب دنیا کو پتہ چلا کا دنیا کا یہ عظیم رہنما کتنے چھوٹے سے مکان میں زندگی بسر کرتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی کسی بھی شخصیت کا امام خمینی(رح) جیسے عظیم رہنما کے ساتھ موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔


































