
کابل : افغانستان کے صوبہ بغلان میں تکفیری دہشت گردوں نے ہزارہ برادری کے 10 افراد کو شہید اور 16 کو زخمی کردیا۔ دہشت گردوں نے بارودی سرنگیں صاف کرنے والے ادارے ہیلو کے دفتر پر حملہ کیا اس وقت دفتر میں 100 سے زائد ورکرز موجود تھے۔ دہشت گردوں نے ہزارہ برادری کے افراد کو الگ کرنے کے بعد انہیں قطار میں کھڑا کرکے گولیاں ماردیں۔ ادارے کے سربراہ نے کہا کہ دہشت گردوں نے صرف ہزارہ شیعہ مسلمانوں کو نشانہ بنایا اور باقی کو کچھ نہیں کہا۔ داعش نے وحشیانہ کارروائی کی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔ افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو حملے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ طالبان ، افغان طلبہ، اساتذہ اور حتی اسکول کے بچوں پر بھی رحم نہیں کھا رہے اور انہیں بھی نشانہ بنا رہے ہیں۔


































