Fri Oct 16, 2026

ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا

روزانہ کی خبریں

افغانستان میں بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث 10 آسٹریلوی فوجی برطرف

آسٹریلیا نے افغانستان میں بے گناہ افراد کے قتل میں ملوث 10 فوجیوں کو برطرف کردیا ہے۔ آسٹریلوی سرکاری میڈیا کے مطابق جنگی جرائم میں ملوث اسپیشل سروسز سے تعلق رکھنے والے دس کمانڈوز کو برطرفی کے لئے شوکاز نوٹس جاری کردیے گئے ہیں جبکہ سنگین جرائم میں ملوث 19 اہلکاروں کو تفتیش کے لئے پولیس کے حوالے کرنے کا امکان ہے۔ نہتے افغانوں کے قتل میں ملوث اہلکاروں کو برطرفی کے ساتھ ساتھ تادیبی کارروائی کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔ آسٹریلوی حکام کی جانب سے نوکری سے برخاست کیے گئے کمانڈوز کے نام پبلک نہیں کیے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ حال ہی میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں ہولناک انکشافات کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ افغان جنگ کے دوران وہاں تعینات آسٹریلوی فوجیوں نے بغیر کسی وجہ کے درجنوں افغان شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular