
کابل : افغانستان کے دوسرے بڑے شہر قندھار کے نواح میں افغان فورسز اور طالبان کے درمیان لڑائی بدستور جاری ہے۔ لڑائی کی وجہ سے
قندھار سے 22 ہزار سے زائد افغان خاندان تقریباً ڈیڑھ لاکھ افراد نقل مکانی کرگئے لوگ بچوں اور خواتین سمیت علاقہ چھوڑ کر جارہے ہیں۔ صوبائی محکمہ برائے مہاجرین کے سربراہ دوست محمد دریاب کا کہنا ہے کہ وہ تمام خاندان ان علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں جہاں حالات کشیدہ ہیں۔ مقامی انتظامیہ نے بے گھروں کے لیے 4 کیمپس بنائے ہیں جہاں تقریباً ایک لاکھ 54 ہزار افراد کی گنجائش ہوگی قندھار ان علاقوں میں شامل ہے جہاں مئی سے کشیدگی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور طالبان نے امریکی فوج کے انخلا کے اعلان کے بعد پیش قدمی کی ہے۔ طالبان نے اس پیش قدمی کے دوران کئی اضلاع، سرحدوں اور متعدد صوبائی دارالحکومتوں پربھی قبضہ کرلیا۔


































