عالمی فوجداری عدالت نے تحقیقات کیلئے اسرائیلی حکومت کو خط لکھ دیا
مقبوضہ بیت المقدس(نیوز ڈیسک) بین الاقوامی فوجداری عدالت نے اسرائیل میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کی تحقیقات کیلئے خط لکھ دیا، جس میں تحقیقات کے دائرہ کار کی تفصیلات بتائی گئی ہیں،صہیونی حکومت کوا پنا ردِعمل 30 دن کے اندر اندر دینا ہوگا،جس کیلئے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں غور کیا گیا، ڈیڑھ صفحے پر مشتمل خط کے مطابق 3 پہلوو ¿ں پر تحقیقات کی جائیں گی جس کے تحت غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف 2014 کی فوجی کارروائی،اسرائیلی آبادکاری کی پالیسی اور 2018 میں فلسطینیوں کے بڑے پیمانے پر احتجاج کیخلاف ریاستی تشدد کا معاملہ شامل ہے، مبصرین کے مطابق عالمی عدالت کی جانب سے اسرائیل کیخلاف کسی ٹھوس اقدام کی کوئی ضمانت موجود نہیں
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات کا باضابطہ آغاز
اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات کا باضابطہ آغاز
-
Ilyas - مارچ 25, 2021
- بین الاقوامی خبریں
- 10
- 0 minute read


































