Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

اربعین پر اپنے گھروں سے نکل کر حسینی ہونے کا ثبوت دیں، علامہ عبدالخالق اسدی

مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے لاہور میں اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ محرم الحرم جب بھی آتا ہے اِس مردہ معاشرے میں نئی روح پھونک کر جاتا ہے اور ساتھ ساتھ اربعین حسینی دنیا بھر میں ہر سال پہلے برسوں سے بہتر انداز میں منعقد ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند برسوں سے اربعین حسینی ایک عالمی موضوع بن گیا ہے، اس سال پاکستان کے علمائے کرام نے حکم دیا ہے کہ اس سال اربعین پہلے سے زیادہ پُرجوش انداز میں منایا جائے تاکہ یزیدی فکر کو فروغ دینے والوں اور فرقہ واریت کو ہوا دینے والوں کو پیغام جائے کہ حسینی متحد اور بیدار ہیں۔
علامہ اسدی نے کہا کہ اس سال شیعہ اور سنی مل کر اس چہلم کو منعقد کر رہے ہیں، بیرونی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے گھروں سے نکلیں اور 20 صفر کے جلوسوں کو اپنے وجود سے رونق بخشیں اور اپنی ذمہ داری ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں واضح ہو چکا ہے کہ دو ہی گروہ ہیں، ایک حسینی(ع) اور دوسرا یزیدی، جو جو حسینی(ع) ہے اور اپنی وابستگی نواسہ رسول(ص) حضرت امام حسین علیہ السلام سے رکھتا ہے وہ یزیدی قوتوں کیخلاف 20 صفرالمظفر کو میدان عمل میں نکلے۔ انہوں نے کہا کہ 20 صفر کو گھروں سے نکل کر حسینی ہونے کا ثبوت دیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular