
مقبوضہ بیت المقدس : انتہا پسند صیہونیوں نے فوجیوں کی مدد سے سلوان کی کالونی کے مکینوں پر دھاوا بول دیا، ان کے ساتھ مارپیٹ کی اور بد ترین بربریت کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے گھروں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا صیہونی فوجیوں نے آنسو اور زہریلی گیس کے شیل داغے۔ ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق اس تصادم کے دوران 4 اسرائیلی فوجی اور 3 فلسطینی زخمی ہو گئے، جبکہ2 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔


































