
مقبوضہ بیت المقدس : صیہونی آبادگاروں نے فلیگ مارچ کے نام پر مسجد الاقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔ ہزاروں صیہونی مراکشی دروازے سے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہوئے۔ انہیں صیہونی فوجی دستوں کی مدد حاصل تھی۔ غاصب صیہونی فوجیوں نے مسجد الاقصی پر ہلہ بولتے ہوئے فلسطینی نمازیوں کا محاصرہ کر لیا۔ اس کے بعد آباد کاروں نے اس مقام پر تلمودی رسمیں ادا کیں، جس کی یہودی، عیسائی اور مسلمان پوجا کرتے ہیں۔ نوجوان فلسطینیوں کے ایک گروپ نے اسرائیلی فوجیوں پر پٹرول بم پھینکے جواب میں صیہونی فوجیون نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے اسٹن گرنیڈ اور زندہ گولیاں برسائیں۔


































