Sun Oct 18, 2026

فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار

روزانہ کی خبریں

صیہونی فوج کا 3 ماہ میں غزہ کی تقسیم اور قبضے کا منصوبہ

تل ابیب : صیہونی فوج کا تین ماہ میں غزہ کی تقسیم، قبضے اور رفح ماڈل نافذ کرنے کا منصوبہ سامنے آگیا۔ اسرائیلی اخبار اسرائیل ہیوم کے مطابق تین ماہ کے اندر غزہ کے زیادہ تر علاقے پر کنٹرول کرنے کے منصوبے کو تطہیر کا نام دیا گیاہے۔ قبضے کے بعد کلیئرنگ آپریشن کئی ماہ جاری رہے گا۔ اس کارروائی میں پانچ فوجی دستے حصہ لیں گے جن میں چار حملہ آور اور ایک دفاعی دستہ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یرغمالیوں کی ممکنہ رہائی کی کسی متوقع ڈیل کی صورت میں کارروائی روکنے کی گنجائش بھی رکھی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج ہر اس علاقے میں رفح ماڈل کو نافذ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جہاں وہ پہنچے گی۔ رپورٹ کے مطابق منصوبے کےتحت غزہ کی آبادی کو شمالی پٹی سے وسطی اور جنوبی علاقوں کی طرف دھکیل دیا جائے گا جس کیلئے امدادی مراکز صرف جنوب اور وسطیٰ علاقوں میں کام کریں۔ توقع ہے کہ یہ مراکز ہفتے کے آخر یا اتوار تک کام کرنا شروع کر دیں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular