
مقبوضہ بیت المقدس : مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی حصے میں جنین پناہ گزین کیمپ میں صیہونی فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 2 فلسطینی شہید اور 14 زخمی ہو گئے۔ جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔ سینکڑوں صیہونی فوجیوں نے مشتبہ افراد کی گرفتاری کے نام پر کیمپ پر چڑھائی کردی۔عینی شاہدین نے بتایا کہ رہائشیوں کی چھاپہ مار فورسز کے ساتھ جھڑپ ہوئی، فوجیوں نے فلسطینیوں پر براہ راست گولیاں چلائیں اور آنسو گیس کے گولے داغے۔ شہدا کی شناخت 17 سالہ سناد ابو عطیہ اور 23 سالہ یزید السعدی کے نام سے ہوئی ہے۔


































