
دمشق: جارح صیہونی فوج نے اتوار کو صبح سویرے ایک بار پھر شام پر حملہ کردیا۔ فضائی حملے میں شام کے پانچ فوجی زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی میزائلوں نے صوبہ حمص کے دیہی علاقوں میں الضبعہ فوجی ہوائی اڈے کے اطراف کو نشانہ بنایا۔ میزائلوں سے املاک کو نقصان پہنچا اور ایک اسلحہ ڈپو تباہ ہوگیا۔ جبکہ پانچ فوجی زخمی ہوئے۔ شام کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے بیشتر میزائل فضا میں ہی تباہ کردئے۔ یہ گذشتہ دو دنوں میں شام پر اسرائیل کا تیسرا حملہ ہے۔ جمعہ کو اسرائیلی فوج نےدمشق کے جنوب مغرب میں شامی حکومت اور ایران نواز فورسز کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔ ان میزائل حملوں میں دو شامی فوجی زخمی ہوئے تھے۔ جبکہ ایرانی پاسداران انقلاب کا ایک فوجی مشیر میلاد حیدری شہید ہوگیا تھا جس کی ایرانی حکام نے تصدیق کردی ہے۔


































