
غزہ : صیہونی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں پر حملے کرکے مزید دس فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی کردئے۔ حماس نے اسے معاہدے کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
صیہونی فوج نے دیر البلاح میں الجورا اور الحوالی خاندان کے دو مکانات کو حملے کا نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں ایک لڑکے سمیت چھ فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ ادھر النصیرات میں بھی ایک گھر پر ڈرون حملہ کیا گیا جس میں تین فلسطینی زندگی کی بازی ہارگئے۔ ادھر دیگر علاقوں میں بھی ڈرون حملے اور گولہ باری کی گئی۔
اسرائیلی فوج نےدعویٰ کیا ہے کہ مارے گئے افراد میں حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈز کا کمانڈر محمد الحولیٰ بھی شامل ہے۔
دوسری جانب حماس نے کہا ہے کہ وسطی غزہ کے علاقے دیر البلح میں الحولی خاندان کے گھر پر کیا گیا نیا حملہ معاہدے کی سنگین اور کھلی خلاف ورزی ہے۔ قابض اسرائیل کو سیز فائر معاہدے پر عمل درآمد کا پابند بنایا جائے اور اس کی تمام شقوں پر مکمل طور پر عمل کیا جائے۔


































