
صنعا : انصار اللہ یمن نے سعودی عرب کی بحری ناکہ بندی کا اعلان کردیا۔ فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے کہا کہ سعودی عرب یمن کا ناانصافی پر مبنی اور ظالمانہ محاصرہ جاری رکھے ہوئے ہے، اس لیے اب آنکھ کے بدلے آنکھ کے اصول کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ بیان میں سعودی عرب کو کشیدگی میں اضافے سے خبردار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انصار اللہ تمام ممکنہ حالات کے لیے تیار ہے۔


































