
صنعا : یمنی جوانوں نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے، سعودی عرب اور اس کے آلہ کاروں کے محاصرے میں پھنسے شہریوں کو راشن اور غذائی اشیا پہنچانے کے لئے میزائل کا استعمال شروع کیا ہے۔ فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے محصور شہر الدریہمی کے لوگوں کو غذائی اشیا پہنچانے کے لیے میزائل ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کیا ہے جسے انہوں نے فوڈ میزائل کا نام دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس روزانہ ایسے آٹھ سے دس میزائل محصور علاقوں میں بھیج رہی ہے اور اب تک ڈھائی ہزار فوڈ میزائل فائر کیے جا چکے ہیں۔


































