Fri Oct 16, 2026

صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی

روزانہ کی خبریں

یمنی فوج کا ہائپرسونک بیلیسٹک میزائل سے حملہ، 5 اسرائیلی زخمی

تل ابیب: یمنی فوج نے وسطیٰ اسرائیل میں فوجی تنصیبات پر ہائپرسونک بیلیسٹک میزائل سے حملہ کردیا۔ حملے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ یمنی فوج کے ترجمان یحییٰ سریع نے دعویٰ کیا ہے کہ یافا میں اسرائیلی فوجی تنصیب کو نشانہ بنانے کے لیے فلسطین دوم ہائپرسونک بیلیسٹک میزائل کا استعمال کیا گیا۔ میزائل نے کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک اسرائیل غزہ پر حملہ بند نہیں کرتا اور ناکہ بندی ختم نہیں کر دیتا۔ حملے کے نتیجے میں بین گوئرین ائرپورٹ کئی گھنٹوں بند رہا جبکہ پناہ گاہوں کی طرف بھاگتے ہوئے پانچ اسرائیلی زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی وزیر خزانہ اور سیکورٹی حکومت کے رکن بیزلیل اسموٹریچ نے یمنی فوج کو دھمکی دی ہے کہ وہ ایرانی محور میں واحد بازو ہیں جس نے ہماری طاقت کا تجربہ نہیں کیا۔ یہ بازو بھی ہمارے بازو کی طاقت کا تجربہ کر لے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular