درجنوں افراد ہلاک، اعلان جنگ بندی کے باوجود عرب اتحاد کے حملے جاری
صنعا(نیوز ڈیسک) یمن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ جنگجو¿وں کے درمیان جھڑپیں تیز ہوگئی ہیں ، سعودی نواز منصور ہادی کے حامی فوجیوں نے صوبہ ابین کے صدر مقام شہر زنجبار کی جانب پیش قدمی کی ہے جبکہ امارات کی حمایت یافتہ عبوری کونسل نے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ الشقرہ میں جھڑپوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور عبوری کونسل کے جنگجوو¿ں کو حملے کا خطرہ ہے ، جھڑپوں میں اب تک درجنو وں افراد ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں،ادھر یمن میں جنگ بندی کے اعلان کے باوجود جارح سعودی اتحاد نے رہائشی علاقوں پر دسیوں مرتبہ بمباری کی ہے، صرواح، خب الشعف اور صوبہ الجو ف مسلسل بمباری کا نشانہ بن رہے ہیں، سعودی جنگی طیاروں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مآرب، صعدہ، بیضا اور حجہ پر بھی بمباری کی۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- یمن: سعودی اور اماراتی جنگجؤوں کے درمیان جھڑپیں تیز ہوگئیں
یمن: سعودی اور اماراتی جنگجؤوں کے درمیان جھڑپیں تیز ہوگئیں
-
Ilyas - مئی 14, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 10
- 0 minute read


































