
کابل : افغانستان میں طالبان حکام نے ٹیلی ویژن کے نشریاتی اداروں سے کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ مقامی اسٹیشنوں پر آن ایئر آنے والی خواتین اپنے چہروں کو ڈھانپیں۔ طالبان کی وزارت برائے امر بالمعروف کے ترجمان عاکف مہاجر نے کہا کہ ہم نے میڈیا حکام سے ملاقات کی اور انہوں نے ہمارے مشورے کو بہت خوش اسلوبی سے قبول کیا۔ اس اقدام کو افغانوں کی جانب سے پذیرائی ملے گی۔ ٹی وی میزبان کے لیے چہرہ ڈھانپنے کی مہلت کی آخری تاریخ 21 مئی ہے۔


































