Sun Oct 18, 2026

فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار

روزانہ کی خبریں

اسلحے کا غیر معمولی پھیلاؤ، امریکا قتل، دہشت گردی اور تشدد کی آماجگاہ بن گیا

واشنگٹن : اسلحہ کے غیر معمولی پھیلاؤ نے امریکا کو تشدد کی آماجگاہ بنادیا۔ امریکی محکمہ انصاف کی رپورٹ کے مطابق 2000 کے بعد کمرشل مارکیٹ کیلئے 13 کروڑ 90 لاکھ بندوقیں تیار کی گئی ہیں جن میں ایک کروڑ 13 لاکھ صرف سال 2020 میں تیار ہوئیں۔ اسی عرصے میں 7 کروڑ 10 لاکھ مزید بندوقیں درآمد کی گئیں جس کے بعد ملک تشدد، خودکشی اور قتل جیسے واقعات کی آماجگاہ بن گیا۔ قتل کے اکثر واقعات میں امریکیوں نے آسانی سے چلنے والی سیمی آٹومیٹنگ اسالٹ رائفلوں کا استعمال کیا جو انہیں مارکیٹ سے انتہائی کم قیمت پر میسر آئیں۔ کچھ لوگوں نے سیمی آٹومیٹک نائن ایم ایم پستول بھی استعمال کیے جو زیادہ تر پولیس کے استعمال میں ہوتے ہیں۔سینٹرز آف ڈیزیز کنٹرول اینڈ پروینٹیشن نے بتایا تھا کہ امریکا میں اسلحے کے ذریعے قتل کے واقعات میں 2020 میں بڑا اضافہ دیکھا گیا تھا۔ اس سال قتل کے ایسے 19 ہزار 350 واقعات پیش آئے جو 2019 کے مقابلے میں 35 فیصد زیادہ تھے۔ اسلحے کے ذریعے خودکشی کے 24 ہزار 245 واقعات پیش آئے جو 2019 کی نسبت ڈیڑھ فیصد زیادہ تھے۔امریکا میں 2000 میں سالانہ 39 لاکھ کمرشل استعمال کی بندوقیں تیار ہوتی تھیں جن کی تعداد 20 برس میں بڑھ کر ایک کروڑ 13 تک پہنچ گئی۔ صرف 2020 میں ساڑھے 55 لاکھ پستول اور10لاکھ ریوالور تیار کیے گئے۔محکمہ انصاف کی رپورٹ کے مطابق سال 2021 میں حکام نے 19 ہزار 244 ایسی بندوقیں ضبط کیں جبکہ گزشتہ پانچ برسوں میں صرف ایک ہزار 758 بندوقیں قبضے میں لی گئیں تھیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular