
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ہندوستان اور پاکستان کے ساتھ کام کر کے دیکھیں گے کہ مسئلہ کشمیر کا کوئی حل نکل سکتا ہے۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم دی ٹروتھ پر کی گئی پوسٹ میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں دونوں ملکوں کے ساتھ تجارت کافی حد تک بڑھاؤں گا۔ انہوں نے لکھاکہ مجھے پاکستان اور ہندوستان کی مضبوط اور ثابت قدم قیادت پر بہت فخر ہے جس نے ہمت، بصیرت اور دانش مندی کے ساتھ اس امر کا ادراک کیا کہ جارحیت کو روکنے کا وقت آ گیا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ مجھے امریکہ پر بھی فخر ہے کہ اس نے آپ کو اس تاریخی اور بہادرانہ فیصلے تک پہنچانے میں مدد دی اور کامیاب رہا۔ اور بغیر کسی سے مشاورت کے میں دونوں ممالک کے ساتھ تجارت بڑھانے جا رہا ہوں۔


































